19 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ مغرب ایران کی تجویزوں کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے بلکہ وقت ضايع کررہا ہے۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ ایران کی تجویزیں این پی ٹی معاہدے کی رو سے پیش کی گئي ہیں۔ موج نیوز کے مطابق اسماعیل کوثری نے ماسکو مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایٹمی ایران تسلیم کرلیا جائے تو مغرب اپنی طاقت کھو بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مغرب ایران کو ایٹمی طاقت کے طور پر تسلیم کرلے گا تو اسے وقت کشی اور مذاکرات کو طول دینے کا موقع نہیں ملے گا۔ اسماعیل کوثری نے کہا کہ ایران نے جو تجویزیں پیش کی ہیں وہ واضح اور قانونی ہیں اور مغرب کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ایران کوعالمی قوانین کے مطابق یورےنیم افزودہ کرنے کا حق حاصل ہے اور اگر اسے اس شعبے میں ٹکنالوجی اور سائنسی مواد کی کمی کا سامنا ہے تو آئي اے ای اے کے رکن ملکوں کو اسکی مدد کرنی چاہیے۔........

/169